گوتم گمبھیر نے ہیڈ کوچ بننے سے قبل ہی ویرات، روہت شرما کو وارننگ دے ڈالی، حیران کن انکشاف



نئی دہلی (ویب ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر  ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے باعث آج کل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں تاہم ان کے اور بی سی سی آئی کے درمیان انٹرویو کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔

نجی ٹی وی آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بی سی سی آئی کی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے گوتم کا انٹرویو لیا گیا تھا، جبکہ ماہرین کرکٹ سمیت میڈیا کی جانب سے بھی کہا جا رہا ہے کہ گوتم گمبھیر ہیڈ یکوچ کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوتم کی جانب سے چند مطالبات کمیٹی کے سامنے رکھے گئے ہیں، جو کہ اب سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم کی جانب سے مطالبے میں کہنا تھا کہ انہیں کرکٹ آپریشن پر مکمل کنٹرول چاہیے، جہاں انہیں کسی بھی دخل اندازی برداشت نہیں ہوگی۔جبکہ دوسرے مطالبے میں گوتم کا کہنا تھا کہ وہ سپورٹنگ اسٹاف کا انتخاب خود کریں گے، جبکہ بیٹنگ، فیلڈنگ اور باؤلنگ کوچز کا انتخاب بھی وہ خود کریں گے۔

جبکہ اہم ترین مطالبے میں گوتم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے چیمپئینز ٹرافی 2025 ویرات کوہلی، روہت شرما، روندرا جڈیجا اور محمد شامی کا آخری موقع ہونا چاہیے۔اگر ان کھلاڑیوں نے بھارت کو نہیں جتوایا تو انہیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا جائے گا۔چوتھے مطالبے میں گوتم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ فارمیٹ ٹیم مختلف ہوگی، گوتم گمبھیر کے مطالبات پر بھارتی میڈیا سمیت ماہرین کرکٹ بھی حیران دکھائی دے رہے ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں