بابر اعظم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا

لاہور(ڈیلی پاکستان  آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔

بابر اعظم ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں شرکت کے بعد گزشتہ روز امریکہ سے واپس وطن پہنچے تھے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم پہلے ہی مرحلے 2 میچز ہارنے کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئی تھی۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیم کے ہمراہ تو وطن نہیں لوٹے البتہ ایک روز قبل لاہور پہنچے اور اب ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔

بابر اعظم نے این سی اے میں 2 گھنٹے تک ٹریننگ کی، اس دوران اُن کا فوکس فزیکل ٹریننگ پر رہا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں