میچ میں ایکسٹرا ٹائم پینلٹی ’مِس‘ ہونے پر کرسٹیانو رونالڈو آبدیدہ، جرمن کوچ نے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا



میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سلووینیا کے خلاف میچ میں ایکسٹرا ٹائم پینلٹی ’مِس‘ ہونے پر عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو آبدیدہ ہو گئے، جس پر جرمن کوچ اور سابق فٹ بالر ڈیڈی ہیمین نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ڈیڈی ہیمین نے ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پینلٹی پر گول نہ کرپانے پر کرسٹیانو رونالڈو رونا شرمناک عمل تھا۔
رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں 39سالہ رونالڈو کو ہاف ٹائم کے دوران بھی روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی انہیں دلاسا دے رہے ہوتے ہیں۔ڈیڈی ہیمین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’’کرسٹیانو رونالڈو صرف اپنے بارے میں سوچتے ہیں۔‘‘
ہیمین کہتے ہیں کہ ’’کرسٹیانو رونالڈو 120منٹ کھیلتا ہے اور ایک پینلٹی گنوا دیتا ہے اورپہلے پچ پر روتا ہے اور پھر ہاف ٹائم میں ایک بار پھر رونا شروع کر دیتا ہے۔ میرے خیال میں ایسے کھلاڑی کی ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے لیکن یہاں معاملہ برعکس ہے۔ الٹا رونالڈو کو دیگر کھلاڑی دلاسہ دے رہے تھے۔یہ احمقانہ رویہ تھا اور میں سمجھتا ہوں کہ رونالڈو نے کل رات ایک بار پھر اپنا اصل رنگ دکھایا ہے، وہ صرف اپنے بارے میں سوچتا ہے۔‘‘





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں