بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو 125 کروڑ بھارتی روپے انعامی رقم میں سے فی کس کتنا ملے گا؟ اعلان ہو گیا 



 دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھارت کی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے لیے 125 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے، جس کی قیادت کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کر رہے تھے ۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کو فی کس 5 کروڑ روپے انعام میں دیئے جائیں گے ، 15 کھلاڑیوں میں سے یشسوی جیسوال، یوزویندر چہل اور سنجو سیمسن  کو ورلڈ کپ کے دوران ایک میچ بھی کھیلنے کا موقع نہیں ملا تاہم انہیں بھی برابر پر 5 کروڑ فی کس دیئے جائیں گے ۔

ڈریوڈ، جن کی کوچنگ کی مدت ٹیم انڈیا کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتھ ختم ہوئی، کو بھی انعامی رقم سے 5 کروڑ روپے کا حصہ ملے گا۔ دریں اثناء، ڈریوڈ کے کوچنگ اسٹاف، جن میں بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور، فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ اور بولنگ کوچ پارس مھمبرے شامل ہیں، کو ہر ایک کو 2.5 کروڑ روپے ملیں گے۔

 رپورٹ کے مطابق کل انعامی رقم میں سے ہر ایک کو 2 کروڑ روپے انعامی رقم بیک روم اسٹاف کو بھی دی جائے گی، جن میں تین فزیوتھراپسٹس، تین تھرو ڈاون اسپیشلسٹس، دو مسیورز اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ سوہم دیسائی شامل ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے نامزد ریزرو کھلاڑی ، رنکو سنگھ، شبمان گل، اویش خان اور خلیل احمد ، اور بی سی سی آئی کی سینئر سلیکشن کمیٹی کے پانچ ارکان جن کی قیادت چیئرمین اجیت اگرکر کر رہے ہیں، کو بھی رپورٹ کے مطابق ہر ایک کو 1 کروڑ روپے ملیں گے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں