ٹیم مینجمنٹ میں سرجری وہاب اور رزاق کے بعد منیجر منصور رانا بھی عہدے سے فارغ



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو فارغ کئے جانے کے بعد اب ٹیم کے منیجر منصور رانا کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تینوں ٹورز میں ڈسپلن نام کی کوئی چیز ٹیم میں نہیں دیکھی گئی اور شکایات کی تصدیق کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔اس سے قبل پی سی بی نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کے سلیکشن کمیٹیوں سے الگ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کی مین اور ویمن سلیکشن کمیٹی میں خدمات درکار نہیں ہیں۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹس بعد میں فراہم کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق وہاب اور رزاق نے کچھ کھلاڑیوں کی غیر ضروری طرفداری کی اور جن کھلاڑیوں کی حمایت کی گئی انہوں نے ہی پرفارم نہیں کیا، جن کرکٹرز کی ان دونوں نے حمایت کی دیگر سلیکٹرز نے مخالفت کی تھی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی نے تحقیقات مکمل کرنے پر اقدامات کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں 4 سابق کرکٹرز وہاب ریاض، عبدالرزاق، اسد شفیق اور محمد یوسف شامل تھے جبکہ وہاب ریاض ٹیم کے سینئر منیجر بھی تھے۔ 





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں