آئی سی سی نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ہے۔

نئی رینکنگ میں آسٹریلیا کےٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسری اور انگلینڈ کے فل سالٹ تیسری پوزیشن پر ہیں۔آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم چوتھے اور محمد رضوان پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوزبٹلر کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔بھارت کے رتوراج گائیکواڈ 13 درجے بہتری کے بعد ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کےعادل رشید کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے اینرخ نورکیا کی دوسری، سری لنکا کے وانندو ہسا رانگا کی تیسری، افغانستان کے راشد خان کی چوتھی پوزیشن ہے۔ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ 10 بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں