حالیہ دوروں کے دوران شاہین آفریدی کے برے برتاو کی بازگشت، صحافی نے ماضی میں کپتان بابر اعظم کے ساتھ باولر کی لڑائی کا معاملہ ایک بار پھر اٹھا دیا 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی کے برے برتاو سے متعلق رپورٹس سامنے آئی ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے ۔ بتا یا جا رہا ہے کہ قومی ٹیم کے کوچز کی جانب سے چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کو دی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہین آفریدی نے حالیہ ٹورز کے دوران کوچز اور مینجمنٹ سٹاف سے مبینہ طور پر برا برتاو کیا لیکن مینیجر اور وہاب ریاض نے شاہین آفریدی کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا، ٹورز کے دوران ٹیم ڈسپلن برقرار رکھنا منیجرز کی ذمہ داری تھی، اس چیز کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ شاہین آفریدی کے خلاف ایکشن کیوں نہ لیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے صحافی عبد اللہ چیمہ نے کہا کہ اب کوچ گیر ی کرسٹن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شاہین نے ٹیم کے ساتھ برا برتاو کیا لیکن جب ایشیا کپ کے دوران یہ بات رپورٹ ہوئی تھی کہ شاہین آفریدی نے کپتان بابر اعظم سے لڑائی کی تب ٹیم منیجر کو کیوں نہیں ہٹا یا گیا تھا بلکہ اس کے بجائے شاہین آفریدی کو کپتانی دے دی گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پہلے ہی ایکشن لیا جاتا تو شائد ہمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان نتائج کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں