وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جہاں سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن لاہور (سجال)کے صدر عقیل احمد ، جنرل سیکریٹری یوسف انجم اور خزانچی افضل افتخار سمیت سپورٹس صحافیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل نے پنجاب میں ہونے والے کھیلوں کی بھر پور کوریج صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے صحافیوں کی بے پناہ خدمات ہیں، کئی بار صحافیوں کو مشکل حالات میں کام کرنا پڑتا ہے لیکن پھر بھی یہ لوگ عوام تک ان کے پسندیدہ کھیلوں کو پہنچانے کے لیے بھر پور محنت کرتے ہیں ۔ وہاں موجود سجال کے صدر عقیل احمد ، جنرل سیکریٹری یوسف انجم اور خزانچی افضل افتخار نے پر تکلف ظہرانے کے اہتمام پر صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کا شکریہ ادا کیا۔ 





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں