سعودی عرب ای اولمپکس اسپورٹس گیمز 2025ءکی میزبانی کرے گا



جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب ’ای اولمپکس اسپورٹس گیمز 2025ءکی میزبانی کرے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب ای اولمپکس سپورٹس گیمز کی 2025ء میں میزبانی کرے گا۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ 12 برس پر مشتمل پارٹنر شپ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے پاس اپنے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ای اسپورٹس کے شعبے میں بہت مہارت ہے۔
دوسری جانب سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب آئی او سی کے ساتھ شراکت داری اور بین الاقوامی کھیلوں کے لئے ایک مکمل طور پر نئے دور کا خیرمقدم کرنے کے لئے پ±رجوش ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اولمپک گیمز میں حصہ لینا کسی بھی کھلاڑی کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہوتی ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں