کوپا امریکا فٹبال فائنل ارجنٹائن نے کولمبیا کو ہرا کر فائنل اپنے نام کرلیا



میامی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فٹبال ورلڈکپ 2022 جیتنے کے بعد ارجنٹینا کوپا امریکا کا بھی فاتح بن گیا، ارجنٹینا نے یہ اعزاز 16 ویں بار اپنے نام کیا ہے ۔

امریکی ریاست میامی کے ہارڈ راک سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے کوپا امریکا کے فائنل میچ میں ارجنٹینا نے کولمبیا کو ایک صفر سے شکست دیدی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میچ کے سیکنڈ ہاف میں 37 سالہ سپر سٹار کپتان لیونل میسی زخمی ہوگئے جس کے بعد ان کے ساتھیوں نے میچ سنبھالا اور آگے بڑھے ۔

 ارجنٹائن نے آخر کار 112 ویں منٹ میں کوپا امریکہ کے ٹاپ سکورر لاؤٹارو مارٹینز کے گول پر کامیابی حاصل کی۔اس جیت کے بعد ارجنٹائن وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے لگاتار دو کوپا امریکہ اور ان کے درمیان ورلڈ کپ جیتا ہے۔

اس سے قبل یوراگوئے نے کوپا امریکا فٹ بال کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں