امریکا :سکریبل چیمپئن شپ میں وسیم کھتری کی دوسری پوزیشن



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )نارتھ امریکن سکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے وسیم کھتری نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
فائنل میں پاکستان کے وسیم کھتری کو امریکی کھلاڑی جوشوا کیسٹیلانو نے شکست دی۔بیسٹ آف 5 کے فائنل میں امریکی کھلاڑی نے تین-صفر سے کامیابی حاصل کی جبکہ الیک سولوم نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔پاکستان کے وسیم کھتری امریکا میں 27 جولائی سے سکریبل ورلڈ کپ میں بھی شرکت کریں گے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں