پی سی بی نے بنگلہ دیش کی ٹیم اے کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا 



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش اے ٹیم کے نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اے ٹیم 10اگست کو اسلام آباد پہنچے گی اور پاکستان شاہینز کے خلاف 2 چار روزہ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی ، تمام میچز اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے ۔

پہلا چار روزہ میچ 13 سے 16 اگست تک ہو گا ۔دوسرا میچ 20 سے 23 اگست تک کھیلا جائے گا ۔ تین ون ڈے میچز 26 ، 28 اور 30 اگست کو کھیلے جائیں گے ۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں