پیرس پیرالمپکس کمیٹی کو گرانٹ نہیں ملی پاکستان کی شرکت مشکوک

پیرس پیرالمپکس کمیٹی کو گرانٹ نہیں ملی پاکستان کی شرکت مشکوک



پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیرس میں ہونیوالے پیرالمپکس میں پاکستان کی شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان پیرالمپکس کمیٹی کو گرانٹ نہیں ملی، امید ہے کہ پیرالمپکس سے قبل گرانٹ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔پیرس پیرالمپکس میں پاکستان کے ایک ایتھلیٹ ٹوکیو اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ حیدر علی اور دو آفیشلز چیف ڈی مشن احمد شامی اور کوچ اکبر مغل دستے کا حصہ ہوں گے۔ترجمان کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) سے کہا ہے کہ نقد فنڈز نہ دیں تاہم سفری معاملات حل کردیں۔پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی پیرس پیرالمپکس میں ایف 38 ڈسکس تھرو میں حصہ لیں گے۔ٹوکیو میں حیدر علی نے ایف 37 ڈسکس تھرو کا گولڈ میڈل جیتا تھا، 2008 میں وہ پیرالمپکس لانگ جمپ کا سلور اور 2016 میں برانز جیت چکے ہیں، حیدر علی ایشین پیرا گیمز میں بھی چار گولڈ جیت چکے ہیں۔ترجمان کے مطابق اس بار پیرس پیرالمپکس میں پاکستان خواتین ایتھلیٹس کی شرکت ممکن نہ ہوسکے گی، فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت کیلئے درکار کم از کم ایونٹس نہ کھیلے جاسکے تھے۔پیرالمپکس 28 اگست سے 8 ستمبر تک کھیلے جائیں گے، پیرالمپکس سرمائی اولمپکس کے بعد پیرس میں ہی ہوں گے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں