ارشد ندیم کے بھارتی میڈیا میں چرچے



نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تو پاکستان، پڑوسی  و حریف  ملک بھارت میں  بھی ارشد ندیم کے چرچے ہیں ۔بات بات پر پاکستان پر تنقید کے نشتر چلانے والا بھارتی میڈیا  پیرس اولمپکس 2024ء میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی کھلاڑی ارشد ندیم کے گن گا رہا ہے۔

“جنگ  ” کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز و ویب سائٹس جہاں چاندی کا میڈل جیتنے والے اپنے جیویلن کھلاڑی نیرج چوپڑا کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور ڈھارس بندھا رہے ہیں وہیں بھارتی میڈیا ارشد ندیم کی طاقت اور ہمت کے بھی گن گا رہا ہے۔بھارتی میڈیا ’اینسٹینٹ بالی ووڈ‘ نے ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے قومی کھلاڑی کے لیےتعریفی پوسٹ شیئر کی ہے۔اس پوسٹ میں بھارتی میڈیا نے ارشد ندیم کو ’ناقابل یقین حد تک ہنر مند‘ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا ارشد ندیم کے پاس وسائل کی کمی کے باوجود  اُن کی صلاحیتوں کے گن بھی گا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز پرفارمنس دیتے ہوئے ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے۔یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں