گولڈمیڈل جیتنے پر ٹوئٹر نے ارشد ندیم کیلئے وہ کام کردیا جس کی مثال ڈھونڈنا مشکل، تاریخ رقم ہوگئی 

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پیرس اولمپکس میں ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے اور گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) نے نایاب ’گولڈ بیج‘ سے نواز دیا۔

 نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایکس پر نمایاں شخصیات کے انفرادی اکائونٹس نیلے رنگ کا چیک مارک دیا جاتا ہے۔ارشد ندیم کے ایکس اکائونٹ پر اس نیلے چیک مارک کے ساتھ سنہرے رنگ کا ایک اور بیج بھی دیاگیا ہے۔اس سنہرے بیج میں پیرس اولمپکس 2024ء کی مناسبت سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع ’آئفل ٹاور‘ کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ارشد ندیم کے ایکس اکائونٹ کی ویریفکیشن کی تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ ’’یہ اکائونٹ پیرس 2024میڈلسٹس سے وابستہ ہے، اس لیے اسے ویریفکیشن بیج دیا گیا۔‘‘


واضح رہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے کھیل کے میدان میں اپنے دیرینہ حریف اور میدان سے باہر اپنے بہترین دوست نیرج چوپڑا کو شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی ارشد ندیم نے 16سالہ اولمپک ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ اس سے قبل بیجنگ اولمپکس  2008ء میں ناروے کے آندریاس تھورکلڈسن نے 90.57میٹر کا ریکارڈ قائم کیا تھا، جسے ارشد ندیم نے 92.97میٹر کے فاصلے پر تھرو کرکے توڑ ڈالا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ارشد ندیم 1992ء کے بعد اولمپکس میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔1992ء میں آخری بار پاکستان نے بارسیلونا اولمپکس میں مردوں کے ہاکی مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ 





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں