وطن واپسی کے بعد ارشد ندیم کا بیان بھی سامنے آگیا



لاہور (ویب ڈیسک) پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ سخت گرمی کے باوجود محنت کی، قوم، میڈیا اور حکومت کا شکرگزار ہوں، وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کا لگایا ہوا پودا ہوں جو آج تن آور درخت بن چکا ہے۔

وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیولین تھرور ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے پیچھے بہت لمبا سفر ہے، سخت گرمی کے باوجود محنت کی، قوم، میڈیا اور حکومت کا شکر گزار ہوں، پاکستان بورڈ اور کوچ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، کامیابی کے پیچھے میری اور میرے کوچ کی بڑی محنت ہے۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور والدین کی دعاؤں سے اللہ نے عزت دی اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، اس سے قبل ڈائمنڈ لیگ میں بہت اچھا پرفارم کیا۔گولڈ میڈلسٹ نے کہا کہ اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر بے حد خوشی ہوئی، وزیر اعظم شہبازشریف کے یوتھ پروگرام کا پودا ہوں اس لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے پاکستان کے ہیروز کو جاب دی۔

ارشد ندیم کا مزید کہنا تھا کہ میں نے نوتھ فیسٹیول میں دلجمعی کے ساتھ شرکت کی تھی، اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر بے حد خوشی ہے، میں آئندہ آنے والے ایونٹس کی بھرپور تیاری کروں گا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں