نیشنل سٹیڈیم میں تعمیراتی کام جاری،کراچی ٹیسٹ ملتان اور راولپنڈی منتقل کئے جانے کا امکان 



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیمپئز ٹرافی کی تیاریوں کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تعمیراتی کام جاری  ہے جس کے باعث پاک بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ کراچی سے کسی اور شہر میں منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ ملتان اور راولپنڈی منتقل کئے جانے کا امکان  ہے۔

یاد رہے کہ پی سی بھی کراچی ٹیسٹ بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں