مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ رضوان علی نے بھی بھارتی حریف کو شکست دیدی



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کےپہلے روز ضیا مشوانی کے بعد رضوان علی نے بھی اپنے بھارتی حریف کو شکست دے دی۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی فائٹر رضوان علی نے بھارتی فائٹر سری کانت شیکر کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی، اس سے قبل  پاکستانی فائٹر ضیا مشوانی نے بھارتی فائٹر کو ناک آؤٹ کر دیا تھا۔ 

دوسری جانب  پاکستانی فائٹر اسماعیل خان نے دوسرے راونڈ میں قازقستان کے زاکانشا کیخلاف میدان مارلیا،عباس خان نے مصر کے آدم محمد کو ہرا کر فتح سمیٹی۔ایشین چمپئین شپ میں ایران،بحرین ،جارجیا کے فائٹرز نے اپنے اپنے میچ جیت لیے،چمپئین شپ میں 16 ممالک کے 180 فائٹرز شریک ہیں فائنل مقابلے 22 اگست کو ہونگے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں