کامران غلام اور ابرار احمد ایک اور کھلاڑی کو پاکستان ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آل راؤنڈر عامر جمال کو پاکستان ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے کہاہے کہ عامر جمال نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس پر کام کریں گے،عامر جمال کمر کی تکلیف سے صحتیاب ہو رہے ہیں،قومی آل راؤنڈر کاؤنٹی کرکٹ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے،پی سی بی نے کہاہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں عامر جمال کی شمولیت فٹنس سے مشروط تھی۔

یاد رہے کہ کامران غلام اور ابرار احمد کو پہلے ہی ٹیسٹ سکواڈ سے ریلیز کیا جا چکا ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں