ارشد ندیم کو سسر کی طرف سے بھینس کا تحفہ ملنے پر نیرج چوپڑا کا ردعمل سامنے آگیا



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اولمپیئن نیرج چوپڑا نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو سسر کی طرف سے بھینس کا تحفہ ملنے پر ردعمل دے دیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں نیرج چوپڑا نے انکشاف کیا کہ مقابلوں میں کامیابی پر انہیں بھی ایسے ہی تحائف مل چکے ہیں اور ہمارے علاقے میں بھی بھینسیں تحفے میں دی جاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے آبائی علاقے ہریانہ میں کھلاڑیوں کو اکثر ایسے تحائف پیش کیے جاتے ہیں جن میں گھی، لڈو، موٹر سائیکلیں، اور یہاں تک کہ ٹریکٹر بھی شامل ہیں۔چوپڑا نے کہا کہ میرے لیے بھی مقابلوں سے قبل ایسے اعلانات سامنے آئے کہ اگر نیرج یہ مقابلہ جیتتا ہے تو  اسے 50 کلو گھی دوں گا۔نیرج کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر میں لوگ کبڈی شوق سے کھیلتے  ہیں اسی لیے وہاں گھی تحفے میں دیا جاتا ہے کیونکہ لوگوں کا ماننا ہے کہ گھی طاقت بڑھاتا ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں