اولمپکس میں آسٹریلیا کی جانب سے میڈلز جیتنے والے سائیکلسٹ نے آسٹریلوی شہریت چھوڑ دی



 سڈنی(آئی این پی)پیرس اولمپکس میں آسٹریلیا کی جانب سے سائیکلنگ میں 3میڈلز اور 2مرتبہ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈلز جیتنے والے میٹ رچرڈسن نے اپنے ملک کی شہریت چھوڑ دی۔

 میتھیو رچرڈسن 17اپریل 1999کو انگلینڈ میں پیدا ہوئے تھے، وہ 9سال کی عمر میں فیملی کے ساتھ آسٹریلیا منتقل ہوئے اور پچھلے 16برس سے آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں ملکوں کی شہریت رکھتے تھے،میتھیو رچرڈسن نے 2019کی ورلڈچیمپئن شپ میں پہلی بار آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور ٹیم اسپرنٹ ایونٹ میں چھٹے نمبر پر رہے،انہوں نے2022کی ورلڈ چیمپئن شپ کے ٹیم اسپرنٹ میں گولڈ میڈل جیتا اور اسی سال برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں ٹیم اسپرنٹ اور انفرادی مقابلوں میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیے۔

اس کے علاوہ انہوں نے 2023گلاسگو میں ہونے والی ورلڈچیمپئن شپ میں 2سلورمیڈل جیتے اور حال ہی میں پیرس اولمپکس میں آسٹریلیا کیلیے2سلور اور ایک برائونز میڈل جیتا،25سالہ سائیکلسٹ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی شہریت چھوڑنا ان کی زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا وہ اب برطانیہ کی سائیکلنگ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں