مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چمپئین شپ کے مقابلوں میں 10پاکستانی فائٹر سیمی فائنل میں پہنچ گئے



لاہور(جاذب صدیقی) پاکستان میں ہونے والے تاریخی ایونٹ مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چمپئین شپ کے مقابلوں میں 10پاکستانی فائٹر سیمی فائنل میں پہنچ گئے جو کل اپنے حریفوں کے مد مقابل آئیں گے۔انٹر نیشنل مکسڈ مارشل آرٹ کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بارمکسڈ مارشل آرٹس ایشین چمپئین شپ کا انعقاد جاری ہے جس میں 16 ممالک کے 180 فائٹرز مدمقابل ہیں ۔ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے 13رکنی بھارتی مکسڈ مارشل آرٹس کی ٹیم بھی پاکستان آئی ہوئی ہے ۔ اس بارے میں پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر عمر احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اتنی بڑی سطح پر مکسڈ مارشل آرٹس کا ایونٹ کرانا آسان کام نہیں تھا اس کام کے لیے انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر بھر پور جدو جہد کی جس سے پاکستان میں اس تاریخی ایونٹ کا انعقاد ممکن ہو سکا ۔ انہوں نے کہا کہ مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چمپئین شپ کے انعقاد کے لیے چئیرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کا خصوصی تعاون حاصل رہا اور ریاستی اداروں نے بھی اس کھیل کے فروغ کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں