ٹخنے کی انجری کا شکار محمد شامی کی کرکٹ میں واپسی میں تاخیر کا خدشہ



نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی کرکٹ میں واپسی تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے، مینجمنٹ اس حوالے سے جلدبازی نہیں کرنا چاہتی۔

محمد شامی نے گذشتہ برس اپنے ملک میں منعقدہ ون ڈے ورلڈ کپ میں آخری مرتبہ مسابقتی کرکٹ کھیلی، اس دوران وہ ٹخنے  کی انجری سے دوچار ہوئے۔فروری میں ان کے ٹخنے کی سرجری ہوئی اور اب وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیبلی ٹیشن جاری رکھے ہوئے ہیں، انھوں نے بولنگ پریکٹس شروع کردی تاہم ان کی آئندہ ماہ بنگلہ دیش سے ہوم سیریز میں واپسی کا امکان نہیں ہے۔

شامی کا ہدف اکتوبر میں رنجی ٹرافی کا ابتدائی میچ ہے، مصروف ترین سیزن کی وجہ سے مینجمنٹ اپنے اہم فاسٹ بولر کی فٹنس کے حوالے سے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں