باکسرمحمد وسیم کی مریم نواز سے پاسپورٹ واپس دلوانے کی اپیل



لاہور (ویب ڈیسک) باکسرمحمد وسیم نے مریم نوازسے پاسپورٹ واپس دلوانے کی اپیل کر دیہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق باکسرمحمد وسیم نے  سوشل میڈیا پر مریم نواز کیلئے جاری پیغام میں کہا کہ پاسپورٹ پھنس جانے سے تربیتی کیمپ میں شامل نہ ہونے پرمشکلات ہیں، 4 اکتوبر کو عالمی ٹائٹل کیلئے فائٹ ہے۔

انھوں نے بتایا کہ میرے پاس پاسپورٹ نہیں، تاخیر سے پاسپورٹ ملا تو تیاری متاثر ہوسکتی ہے۔ جلد پاسپورٹ واپس کیا جائے تاکہ اپنی فائٹ کی تیاری کر سکوں۔

محمد وسیم کی ڈبلیو بی ایف بینٹم ویٹ ٹائٹل فائٹ مالٹا میں شیڈول ہے۔ محمد وسیم نے 22 جولائی کو ڈینش ایمبیسی میں ویزے کیلئے پاسپورٹ جمع کروایا تھا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں