بنگلہ دیش کے کرکٹر شکیب الحسن پر ڈھاکہ میں قتل کا مقدمہ درج  ہو گیا



ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنگلہ دیش کے کرکٹر شکیب الحسن پر ڈھاکہ میں قتل کا مقدمہ درج  ہو گیا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن پر گارمنٹس فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام عائد ہے،مقتول کے والد نے جمعرات کو ڈھاکہ کے تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کرایا،کرکٹر شکیب الحسن کو سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کیساتھ مقدمہ قتل میں نامزد کیا گیا۔

یاد رہے کہ شکیب الحسن نے عوامی لیگ کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا تھااوروہ شیخ حسینہ کی حکومت کا حصہ رہے، شکیب الحسن اس وقت پاکستان میں موجود ہیںاور بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں