اس سے بدترین کرکٹ کبھی نہیں دیکھیقصور کس کا ہے ۔۔۔؟ احمد شہزاد بھی کھل کر بول پڑے



 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیسٹ کرکٹراحمد شہزاد نے کہا  ہےکہ بنگلہ دیش نے پہلی مرتبہ ہمیں ہوم گراؤنڈ پر ہرایا ہے‘ چیئرمین پی سی بی کو جو فیصلے لینے تھے وہ نہیں لے سکے‘یہ قصور پی سی بی کا ہے‘اس سے بدترین کرکٹ پاکستان کی میں نے کبھی نہیں دیکھی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پروگرام میں سپورٹس جرنلسٹ سید یحییٰ حسینی نے بھی شرکت کی ۔

 ٹیسٹ کرکٹراحمد شہزاد کا مزید کہنا تھا  کہ  پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں لیڈر شپ کا فقدان رہا ہے۔ہمیں پتہ ہے کہ فاسٹ بالرز کو یہاں کامیابی نہیں ملتی پھر بھی ہم نے4 فاسٹ بالرز کھلائے۔ ورلڈ کپ کے بعد جو فیصلے لینے تھے وہ نہیں لیے۔

  پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے میزبان شہزاد اقبال کا کہناتھاکہ پاکستان کرکٹ مسلسل زوال کا شکار ہے۔پاکستان کی کارکردگی بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں