معروف فٹ بالرنے خاتون کو موبائل فون پر نازیبا میسجز کرنے کا اعتراف کر لیا



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق برطانوی فٹ بالر اور ٹی وی میزبان جرمین جینز نے برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی) سے وابستہ خاتون کو موبائل فون پر نازیبا میسجز کرنے کا اعتراف کر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق جرمین جینز کا خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا سکینڈل سامنے آنے پر اسے بی بی سی کی طرف سے نوکری سے معطل کر دیا گیا تھا۔
خاتون نے اسے ایک ورک ایونٹ پر اپنا موبائل فون نمبر دیا، جس کے بعد اگلے چوبیس گھنٹے تک 41سالہ جرمین جینز خاتون کو نازیبا میسجز کرتا رہا۔جرمین کا یہ سکینڈل اس وقت سامنے آیااور اسے ملازمت سے معطل کیا گیا جب وہ اپنی اہلیہ اور تین بچوں کے ہمراہ سپین میں چھٹیاں منا رہے تھے۔اپنے میسجز میں جرمین نے خاتون کو یہ بھی کہا کہ’’میری ازدواجی زندگی بہت تلخ چل رہی ہے اور جلد میری اپنی بیوی سے علیحدگی ہونے والی ہے۔‘‘
ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی اس حرکت کا اعتراف کرتے ہوئے جرمین جینز نے کہا ہے کہ ’’میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں اور اس پر معافی مانگتا ہوں۔‘‘ انہوں نے اس حوالے سے اپنی اہلیہ سے جھوٹ بولنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب میرا سکینڈل سامنے آیا تو میں نے اپنی بیوی سے اس حوالے سے جھوٹ بولا۔ میں نے اسے کہا کہ میں نے خاتون کو ایسا کوئی پیغام نہیں بھیجا۔ میں دراصل کسی بھی طرح اس صورتحال سے نکلنا چاہتا تھا۔‘‘





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں