چیمپیئنز ون ڈے کپ ٹیموں کے 5 مینٹورز کا اعلان



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز ون ڈے کپ ٹیموں کے 5 مینٹورز کا اعلان کر دیا۔
مینٹورز میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک اور وقار یونس شامل ہیں۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق یہ ایک شفاف عمل کے ذریعے 3 سالہ معاہدے کے تحت کیا گیا ہے، ان مینٹورز کا پہلا اسائنمنٹ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہونے والا چیمپیئنز ون ڈے کپ ہوگا۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ پانچوں کرکٹرز کھیل کے وسیع تجربے سے مالا مال ہیں جو پاکستان کی کرکٹ  کے لئے   مفید ثابت ہوگا، پی سی بی پاکستان کی کرکٹ کو مضبوط ڈومیسٹک ڈھانچے کے ذریعے مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں