ارشد ندیم کو سندھ حکومت نے گاڑی کا خصوصی نمبر جاری کردیا



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اولمپئین ارشد ندیم کو سندھ حکومت نے گاڑی کا خصوصی رجسٹریشن نمبر جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کو منگل کو منعقدہ تقریب میں اے این او 9297 نمبر پلیٹ پیش کی گئی۔پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو نجی موٹر کمپنی کے دورے کے موقع پر پیش قیمت کار بطور تحفہ پیش کی گئی تھی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں