پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہی نہ ہو سکا لیکن کیوں ؟ جانئے 



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی بیشتر آؤٹ فیلڈ پر پانی جمع ہے اور گراؤنڈز مین کچھ دیر تک آؤٹ فیلڈ کو سکھانے کا کام شروع کریں گے۔ بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے  باعث راولپنڈی ٹیسٹ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہو گیا ہے جبکہ بارش کے باعث  پچ کو مکمل ڈھانپ دیا گیاہے اوربارش رکنے پر  پچ کی تیاری کے لیے رولر  استعمال کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، سیریز میں بنگلا دیش کو  0-1 کی برتری حاصل ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں