پنڈی ٹیسٹ؛ شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو دبوچ لیا 26رنز پر 6کھلاڑی پویلین لوٹ گئے



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں26رنز کے مجموعی سکور پر بنگلہ دیش کی 6وکٹیں گر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے میچ میں بارش کے باعث پہلے دن کا کھیل نہ ہو سکا تھا، دوسرے دن پاکستان کی پوری ٹیم 274رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، میچ کے تیسرے روز بنگلہ دیش نے اپنی اننگز کاآغاز کیا تو پاکستانی بولرزکی گھومتی گیندوں نے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا،26کے مجموعی سکور پر 6کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان نجم الحسن 4،شادمان اسلام 10 ،ذاکر حسین ایک اورمومن الحقایک رن بنا کرآؤٹ ہوئے،بنگلہ دیش کی پانچویں وکٹ 26رنز پر گر گئی ،مشفق الرحیم 3رنز بنا کر میر حمزہ کی گیند آؤٹ ہوئے،شکیب الحسن 2رنز بنا کر خرم شہزاد کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی بولر خرم شہزادنے 4اور امیر حمزہ نے 2 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں