ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر غیرملکی کوچز آسٹریلیا روانہ ہو جائیں گے



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر غیرملکی کوچز آسٹریلیا روانہ ہو جائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن بھی آسٹریلیا روانہ ہو جائیں گے،دونوں کوچز انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئےکیمپ سے قبل واپس آئیں گے۔

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ7اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا،ٹیسٹ سیریز کیلئے کیمپ یکم اکتوبر سے شروع ہونے کاامکان ہے ،فزیو کلف ڈیکن اور سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکس سائمن پاکستان میں رہیں گے،کلف ڈیکن اور سائمن ڈریکس قومی ٹیسٹ سکواڈ اور دیگر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیں گے،فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ چیمپئنز ون ڈے کپ سے قبل مکمل کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  وائٹ بال ہیڈکوچ گیری کرسٹن چیمپئنز ون ڈے کپ کے دوران موجود ہوں گے،گیری کرسٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ساؤتھ افریقا چلے گئے تھے،گیری کرسٹن جولائی میں لاہور آئے تھے اور اپنا فیڈبیک دیا تھا، چیمپیئنزون ڈےکپ کے دوران گیری کرسٹن کھلاڑیوں کو مانیٹرکرینگے،وائٹ بال ٹیم کی اگلی اسائمنٹ نومبر میں آسٹریلیا میں سیریز ہے،گیری کرسٹن مینٹورز کے ساتھ ملکر مستقبل کیلئے ٹیم کو تیار کریں گے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں