ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں کم ترین سکور کا ریکارڈ ، مخالف ٹیم نے پہلے ہی اوور میں ہدف حاصل کرلیا



بانگی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ٹیم کے کم ترین سکور کا ریکارڈ برابر ہوگیا، مخالف ٹیم نے ہدف پہلے اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

جمعرات کو  ملائیشیا کے شہر بانگی میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر اے کے میچ میں منگولیا اور سنگاپور کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔سنگاپور نے ٹاس جیت کر منگولیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی مگر منگولیا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 10 رنز کے مجموعی سکور پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔منگولیا ٹیم کے 5 بیٹر صفر پر آؤٹ ہوئے اور پوری ٹیم 10 اوورز میں آؤٹ ہوئی۔سنگاپور کے ہرشا بھردواج نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔سنگاپور نے منگولیا کا 11 رنز کا ہدف پہلے اوور کی پانچویں گیند پر ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ منگولیا کے یہ 10 رنز  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے مشترکہ طور پر سب سے کم ترین سکور ہے۔اس سے قبل گزشتہ سال برطانیہ کی نیم خود مختار ریاست آئل آف مین کی ٹیم بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں اسپین کے خلاف صرف 10 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ 





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں