محمد عامر نے ٹی20 کرکٹ میں بھارتی باؤلر بھونیشور کمارکا ریکارڈ توڑ دیا



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹی 20 کرکٹ میں سب سےزیادہ میڈن اوورز کرانے کا بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق کیریبین ٹی 20 لیگ میں انٹیگوا اور باربوڈا فالکنز کے لیے کھیلتے ہوئے محمد عامر نے بھونیشور کمار کے 24 میڈن اوورز کے ریکارڈ کو توڑ دیا اور اب وہ 25 میڈن اوورز کے ساتھ عالمی سطح پر تیسری پوزیشن پر ہیں۔سب سے زیادہ میڈن اوورز کا ریکارڈ اس وقت سنیل نارائن کے پاس 30 کے ساتھ ہے جبکہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن 26 میڈن اوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔فاسٹ بولر محمد عامر 32 سال کی عمر میں بھی ڈومیسٹک ٹی 20 فارمیٹ میں ایک غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، انہوں نے 302 میچوں میں 347 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جاری کیریبین ٹی 20 لیگ میں وہ سات میچوں میں پانچ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں