چئیر مین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر عمر احمدکی وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چئیر مین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر عمر احمدنے وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ملک میں ایم ایم اے سپورٹس کے لیے فیڈریشن کے کردار اور حکومت کے تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔اس دوران پاکستان میں ایم ایم اے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اس گیم کی اہمیت پر بھی بات چیت ہوئی۔ عمر احمد نے بتا یا کہ فیڈریشن اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروے کار لا کر پورے ملک میں اس کھیل کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے اور حال ہی میں ہونے والی تاریخی ایم ایم اے  ایشین چیمپین شپ اس بات کا ثبوت ہے جس میں 18ممالک سے سینکڑوں ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کو براہ راست دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں نوجوان سٹیڈیم میں موجود تھے جس سے اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ یہ کھیل تیزی سے نوجوانوں میں مقبول ہو رہا ہے ۔ اس موقع پر رانا مشہود احمد خان نے پاکستان میں ایم ایم اے کے فروغ کے لیے بہترین خدمات سر انجام دینے پر عمر احمد کے کردار کو سراہا اور مستقبل میں حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں