یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام مقابلہ حسن نعت شریف کی تقریب تقسیم انعامات 



لاہور(سپورٹس رپورٹر) یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام مقابلہ حسن نعت شریف کی تقریب تقسیم انعامات منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال پوزیشن حاصل کرنیوالے نعت خواں میں انعامات تقسیم کیے ہیں،ڈائریکٹریوتھ افیئرز رانا ندیم انجم خان، لائبریرین شازیہ ثقلین اور عمار افضل بھی موجودتھے،15سے21  سال کے ایج گروپ میں محمد انس نے پہلی، سیدہ فارین بخاری نے دوسری جبکہ حامد خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے اس طرح21سے29 کے ایج گروپ میں مریم صدیق نے پہلی، احمد حافی نے دوسری اور عبدالقدیرنے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے،پوزیشن ہولڈرزکوپہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن میں بالترتیب 15ہزار،12ہزاراور10ہزار روپے کے انعامات دیئے گئے۔
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اس موقع پر کہا ہے کہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب صوبہ کے باصلاحیتوں نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے مستقبل میں بھی ایسے مقابلوں کا انعقاد جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ای لائبریری نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں 12ربیع الاول کی مناسبت سے مقابلہ حسن نعت کا انعقاد کیا تھا، جس میں نعت خواں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں