قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کیلئے تین کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ نجی نیوز چینل کا دعویٰ



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بابر اعظم کے کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد اب قومی وائٹ بال ٹیم کا اگلا کپتان کون ہوگا؟ اس معاملے میں تین نام زیر غور ہیں۔جیو نیوز کے مطابق  اس سلسلے میں ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل، جارح مزاج اوپنر فخر زمان اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا کے کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ سعود شکیل کو بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز میں وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ بطور نائب ٹیسٹ کپتان سامنے لایا گیا تھا۔فخر زمان پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔البتہ آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے ڈومیسٹک سطح پر بھی قیادت کے فرائض انجام نہیں دیے تھے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں