دوسرے روز کا کھیل جاری پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 346 رنز بنا لئے 



ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے روز کا کھیل جاری ہے جس دوران قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنا لیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پرقومی ٹیم نے پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے ۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود نے بہترین انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 151 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے ۔

اوپننگ پر آنے والے عبداللہ شفیق نے بھی کپتان کا بھر پور ساتھ نبھایا اور 102 رنز بنا کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیئے ، انہوں نے سینچری 10 چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے مکمل کی ۔

بہر حال صائم ایوب محض 4 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ بابراعظم صرف 30 رنز بنا کر ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین لوٹ گئے ۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں