لاہورسیالکوٹ موٹروے سے ملانے کیلئے لنگ روڈ گوجرانوالہ کی تعمیر 60 لاکھ آبادی کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں ہے، سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ

لاہورسیالکوٹ موٹروے سے ملانے کیلئے لنگ روڈ گوجرانوالہ کی تعمیر 60 لاکھ آبادی کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں ہے، منصوبے کی تعمیر سے گوجرانوالہ کے شہریوں کو جدید سفری سہولت میسر آنے کے ساتھ جی ٹی روڈ پر موجودہ ٹریفک کے رش کو بھی کم کرنے میں بڑی مدد ملے گی اورایندھن کی بھی بچت ممکن ہوگی۔
گوجرانوالہ بے نظیرروڈ سے واہنڈوانٹرچینج 2رویہ موٹروے لنک پرکام مزید تیز کیا جائے۔ان خیالات کا اظہارسیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف نے موٹروے لنک کے دورہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل، ایف ڈبلیو اوکے افسران،اسسٹنٹ کمشنرز(صدر میاں توصیف حسن،کامونکی خرم مختار بھنگو)،تحصیلداران، ایف ڈبلیو او افسران، محکمہ ہائی ویزاور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔
گوجرانوالہ کو لاہور سیالکوٹ موٹروے سے لنک کرنے کیلئے منصوبے پر کا کام شروع کردیا گیا ہے، منصوبہ 90 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوگا،منصوبے پر11 ارب روپے کی لاگت آئے گی،بے نظیرروڈ کوایمن آباد کے مقام پر جی ٹی روڈ سے گوجرانوالہ کو لاہور سیالکوٹ موٹروے سے ملانے کیلئے منصوبے پرکام شروع کردیا گیا ہے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ فیاض احمد موہل کی سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف کو بریفنگ۔
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بے نظیر روڈ کو ایمن آباد کے مقام پر جی ٹی روڈ سے گوجرانوالہ کو لاہورسیالکوٹ موٹروے سے ملانے کیلئے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے جس پر11 ارب روپے کی لاگت آئے گی،دو رویہ کارپٹیڈ موٹروے لنک روڈ 330 فٹ چوڑی اور 15.2 کلو میٹر لمبی ہوگی اور جی ٹی روڈ سے براستہ بے نظیر روڈ منسلک کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں