گوجرانوالہ ،پرائس مجسٹریٹ کا ماڈل ٹاؤن مارکیٹ اور کوٹ بھلہ میں مختلف پھلوں کی دوکانوں پر اچانک چھاپہ ، قیمتوں کا جائزہ

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) وپرائس مجسٹریٹ محمد اعظم مغل نے ماڈل ٹاؤن مارکیٹ اور کوٹ بھلہ میں مختلف پھلوں کی دوکانوں پر اچانک چھاپہ مارا اور پھلوں کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے 2دوکانداروں کو پھل مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں موقع پر ہی جرمانہ کر دیا ۔
چھاپہ کے دوران مذکورہ دونوں دوکاندار پھلوں کی مقررہ قیمت سے زائد قیمت وصول کر رہے تھے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد اعظم مغل نے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ان دونوں دوکانداروں کو جرمانہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخنامہ کے مطابق مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے دیا جائے گا۔ ایسے افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ حوالہ پولیس بھی کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں