گوجرانوالہ،موسم بہار کی آمد کے پیش نظر خصوصی مہم شروع کرنے کافیصل

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن غلام فرید کی زیر صدارت اجلاس میں موسم بہار کی آمد کے پیش نظر خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔ مہم کے تحت تمام سرکاری ادارے اپنے دفاتر میں دستیاب خالی جگہوں پر موسمی پھولوں کی پنیریاں لگائیں گے جبکہ مارچ میں پھولوں کی شاندار نمائش کے ساتھ اچھی کارکردگی کے حامل محکموں افسران اور ملازمین کو تعریفی سر ٹیفیکیٹ اور شیلڈ ز بھی دی جائیں گی۔
کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر، ایڈیشنل کمشنر (کوارڈینیشن ) افضال احمد وڑائچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ماریہ جاوید، مختلف محکموں کے ڈویژنل اور ضلعی افسران نے شر کت کی۔ کمشنر نے کہا کہ دستیاب وسائل ، افرادی قوت اور خالی جگہ کے بہتر استعمال سے ہم اپنے دفاتر اور گردو نواح کی خوب صورتی میں نمایاں اضافہ کر سکتے ہیں جس سے نہ صرف ماحولیاتی خوب صورتی میں اضافہ نظر آئے گا بلکہ ایک خوب صورت روایت کا بھی آغاز ہو گا جو آنے والے سالوں میں اور زیادہ بہتر نتائج دکھائے گی ۔

کمشنر نے اس خصوصی مہم کی بہترین کوارڈینیشن کو یقینی بنانے کیلئے ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن ) افضال احمد وڑائچ کو فوکل پرسن مقرر کرتے ہو ئے ہدایت کی کہ وہ تعلیم، صحت،سپورٹس،پی ایچ اے، فاریسٹ اور زراعت کے محکموں سمیت دیگر اداروں کی کارکردگی کوخصوصی طورپر مانیٹر کرتے ہو ئے بہتری کیلئے درکار ضروری اقدامات کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں