بریک ڈاؤن کے باعث 50 فیصد پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہوگیا

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے دوران 50 فیصد پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہوگیا۔

پی ڈی اے کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی مانگ میں اضافہ ہوگیا تھا جس کے باعث 50 فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہوچکا ہے۔

پی ڈی اے کا کہنا ہے کہ جنریٹرز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل لینے والوں کا پیٹرول پمپس پر رش لگا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں