گوگل نے پاکستانی طلباء کیلئے ہزاروں اسکالر شپس کا اعلان کر دیا

پروگرام میں شمولیت کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈگری بھی ضروری نہیں
دنیا کا سب سے معروف سرچ انجن گوگل گوگل نے پاکستانی طلباء کیلئے 44 ہزار سے زائد اسکالر شپس کا اعلان کر دیا۔ پروگرام میں شمولیت کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈگری بھی ضروری نہیں۔

نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر با روزگار بنانے کے معاملے میں وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارے ٹیک ویلی نے بڑی کامیابی سمیٹ لی۔ 6 ماہ کا سرٹیفکیٹ عالمی سطح پر نوکریوں کے حصول میں مددگار ہوگا۔ یہ سب پاکستانی ادارے ٹیک ویلی کے اشتراک سے ممکن ہوگا۔

سی ای او ٹیک ویلی عمر فاروق کا کہنا ہے کہ سائبر سیکیورٹی ، ڈیجیٹل ای کامرس، بِگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت دور جدید کی ضرورتیں ہیں۔ یہ پروگرام طلبہ ہی نہیں ملٹی نیشنل کمپنیوں کیلئے بھی بڑا سود مند ہوگا۔

عمر فاروق نے کہا کہ اس وقت ٹیک ویلی کو 44 ہزار 400 اسکالر شپس اسائن ہو چکی ہیں۔ جو گریجو ایٹس آ رہے ہیں ان کو نوکریاں نہیں مل رہیں اور جو امپلائر ہیں وہ کہتے ہیں ہمیں صحیح نوکری نہیں مل رہی۔ اس گیپ کو فل کرنے کیلئے یہ اسکالر شپس دئیے جا رہے ہیں۔

پروگرام کے تحت بچوں کو آن لائن ہراسانی سے بچنے کے طریقے سکھائے جائیں گے، جبکہ انہیں بھاری بستوں سے ابھی نجات ملے گی۔ سی ای او ٹیک ویلی نے کہا کہ ہم کروم بکس لے کر آرہے ہیں جو بیگ کو ریپلیس کریں گی۔ بچے انٹرنیٹ پر آنے سے پہلے دیکھ لیں کہ ڈوز اینڈ ڈونٹس کیا ہیں؟ سکھایا جائے گا کہ انٹرنیٹ کو سیفلی کس طرح استعمال کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں