گوجرانوالہ، مزدا کی ٹکر سے رکشہ میں سوار دوافراد جاں بحق ، ایک زخمی

یانوالی کے نزدیک مزدا کی ٹکر سے رکشہ میں سوار دوافراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔
ریسکیوذرائع کے مطابق چیانوالی کے نزدیک آٹورکشہ اور مزداٹرک میں تصادم کے باعث رکشہ میں سوار چالیس سالہ منیر ولد نذیر’پچیس سالہ لقمان اورپچاس سالہ تاجدین شدیدزخمی ہوگئے تاہم منیر اورلقمان طبی امداد ملنے سے پیشترہی دم توڑ گئے جبکہ تاجدین کوشدیدزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے بتایاگیا ہے کہ رکشہ غلط سمت سے آرہا تھاجوسامنے آتے مزدا ٹرک سے ٹکرا گیا۔نعشوں کوضروری کارروائی کے بعدورثا کے حوالے کردیاگیا ہے جبکہ پولیس نےتفتیش شروع کر دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں