کامونکے،وزٹ فیس مانگنے پر پروفیسر نے محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

وزٹ فیس مانگنے پر پروفیسر نے محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔بتایا گیا ہے کہ کامونکے کے گائوں ہرپوکی کے رہائشی محمد الیاس کو ملت ٹائون فیصل آباد کے رہائشی پروفیسر تنویر چیمہ نے انٹرنیٹ کے ذریعے کال کرکے اپنا ایڈریس بھیجا اور کہا کہ اُس کی ورزش والی مشین ٹھیک کر جائو جس پر الیاس پندرہ سو روپے وزٹ فیس طے کرکے فیصل آباد مشین ٹھیک کرنے کیلئے چلا گیا الیاس نے مشین چیک کرنے کے بعد بتایا کہ مشین ٹھیک کرنے پر پانچ ہزار روپے خرچا آئے گا جس پر پروفیسر تنویر نے کہا کہ مشین بند کردو میں کسی اور سے ٹھیک کروا لوں گا جس پر اُس نے مشین بند کردی اور اپنی وزٹ فیس کا مطالبہ کیا تو پروفیسر تنویر فیس دینے سے انکاری ہوگیا اور گالیاں گلوچ کیساتھ ساتھ الیاس کو تشدد کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔

اس دوران الیاس نے 15 پر کال کرکے پولیس کو بھی آگاہ کیا۔تھانہ ملت ٹائون فیصل آباد نے الیاس کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں