کاشتکار گاجر کی اچھی پیداوار کے لئے گہری ذرخیز میرازمین کا انتخاب کریں

محکمہ زراعت نے کہا کہ کاشتکار گاجر کی اچھی پیداوار کے لئے گہری ذرخیز میرازمین کا انتخاب کریں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادخالد محمودنے کاشتکاروں سے کہاکہ گاجر کی کاشت کیلئے زمین کو3 سے4مرتبہ ہل چلانے کے بعد سہاگہ دیتے ہوئے اچھی طرح تیار کرلینا چاہیے اور اس میں 10سے 15 ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ بھی ملا دینی چاہیے تاکہ اس کی ذرخیزی میں اضافہ ہو سکے۔
انہوں نے کہاکہ زمین کو 2 دفعہ راؤنی دے کر مناسب وتر حالت میں رکھنا چاہیے اور زمین کی تیاری کے وقت 2 بوری ڈ ی اے پی اور ایک بوری پوٹاش بھی فی ایکڑ ڈال کر آبپاشی کردینی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ گاجر کی کاشت کے لئے جڑی بوٹیوں سے پاک 6 سے8 کلوگرام فی ایکڑ بیج کا استعمال شاندار فصل کا ضامن ہو سکتاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ کاشت کے بعد شروع کے ایام میں ہفتہ میں 2دفعہ آبپاشی ضروری ہے تاہم بعد میں اس وقفہ کو بڑھایا جاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں