رچناکالج آف ٹیکنالوجی میں یوم قائدکے حوالے سے سیمینارکاانعقاد

وائس آف پنجاب گوجرانولہ کے زیراہتمام رچنا کالج آف ٹیکنالوجی اینڈ انجینئرنگ میں قائد ڈے کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار میں ڈاکٹر محمد وسیم عباس اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیات گفٹ یونیورسٹی اور مسٹر حمبل خالد موٹیوشینل سپیکر سے اور واجد علی قادری گفت یونیورسٹی سے بطور مقرر شرکت کی۔
پرنسپل رچنا کالج ڈاکٹر ہارون فاروق اور کوارڈینٹر رچنا کالج احمد نے بطور مہمان شرکت کی طالبعلموں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وسیم عباس نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کو نوجوانوں کے حوالے کیا ۔نوجوان نسل ہی پاکستان کا آج اور کل ہے قائد نے ہمیں ایک آزاد ملک دیا پاکستان نے ہمیں بہت ساری نعمتیں دی پاکستان نعمتوں سے بھرپور ملک ہے یہ اب ہمارا فرض ہے کہ ہم کس طرح پاکستان کی حفاظت کرتے ہیں اور کس طرح اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہیں پاکستان میں رہتے ہر نوجوان کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اور ہم سب کو اسکی بہتری کیلئے کام کرنا چاہیے اختتام پر مقررین اور مہمانان خصوصی کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں