گوجرانوالہ میں صحافیوں پر تشدد کے واقعات پولیس نے مقدمات درج کر لیے

گوجرانوالہ میں ایک خاتون صحافی سمیت 3 صحافیوں پر تشدد کے مختلف واقعات کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

سی پی او گوجرانوالہ عمر سلامت کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں صحافیوں پر تشدد کے مختلف واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، خاتون صحافی پر تشدد کے الزام میں خاتون سب انسپیکٹر کو معطل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق صحافی رانا جاوید پر تشدد کے معاملے کا بھی مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صحافی رانا جاوید پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے کیے گئے تشدد کی ویڈیو موصول ہوئی ہے جس کے بعد ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کر لیا ہے۔

دوسری جانب ایک اور صحافی ممتاز چوہدری کا کہنا ہے کہ سب انسپیکٹر حنا بٹ نے انہیں اغوا کرنے کے بعد ایک وکیل کے چیمبر میں لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں